مریم نواز جیل میں بی کلاس قبول کریں گی؟

میاں نوازشریف جلد گھر ہوں گے،مریم نواز کا ٹویٹ

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی نے محکمہ جیل خانہ جات کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اگر مریم نواز نے بی کلاس میں رہنا قبول کیا تو وہ پنجاب کی جیلوں میں بی کلاس لینے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

پنجاب کی جیلوں میں انڈرٹرائل اور قیدی خواتین کو بی کلاس دینے کا رحجان نہیں ہے۔ صوبے کی 41 جیلوں میں قید 837 خواتین میں سے کسی کوبھی  بی کلاس نہیں دی گئی ہے۔

پنجاب میں انڈر ٹرائل 461 اور مختلف جرائم میں سزایا فتہ 349 خواتین جیلوں کی سی کلاس میں قید ہیں۔ پنجاب میں سزائے موت کی 27 خواتین قیدیوں میں سے بھی کسی ایک کو بی کلا س نہیں دی گئی ہے۔

پنجاب کی 41 جیلوں میں بی کلاس لینے والی مریم نواز اکلوتی خاتون ہوں گی۔

ایون فیلڈ (لندن فلیٹس) ریفرنس کے کیس میں سزا پانے والی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دی گئی ہے اور انہوں نے جیل میں بہترسہولیات لینے سے انکار کردیا ہے۔

جیل مینول کے مطابق بی کلاس میں ٹیلی ویژن، اخبار، بیڈ، اٹیچ باتھ روم اور پنکھے کی سہولت دی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں