مسلم لیگ نون اور اے این پی کےدرمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ


کراچی: مسلم لیگ نون اور عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے کراچی کے بعض حلقوں میں اپنے مشترکہ امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247  اور صوبائی نشست پی ایس 110 کراچی کی نشست پر مسلم لیگ نون اور اے این پی  کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی گئی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی این اے 247  پر مسلم لیگ نون کے امیدوار افنان اللہ کی حمایت کرے گی جب کہ مسلم لیگ نون سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 110 پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالقیوم  سالار زئی کی حمایت کرے گی۔

مسلم لیگ نون کے امیدوار افنان اللہ خان اب مسلم لیگ نون اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جب کہ عبدالقیوم  سالارزئی بھی مسلم لیگ نون اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

مسلم لیگ نون کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے بھی متعدد نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔


متعلقہ خبریں