صرف وعدوں سے روزگار نہیں ملتے، شاہد خاقان


راولپنڈی: سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں صرف مسلم لیگ  نون نے حکومت چلائی، کوئی اور ایسا نہیں کرسکتا کیونکہ حکومت چلانا  آسان کام  نہیں۔

راولپنڈی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ نوجوانوں کو نوکریاں دوں گا اور کروڑوں درخت لگاؤں گا لیکن ایسا کیا نہیں گیا کیونکہ صرف وعدوں سے روزگار نہیں ملتے بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کام مسلم لیگ نون نے کیا وہ کسی نے نہیں کیا اور ہمارے پاس ہر چیز کا ثبوت بھی موجود ہے، ملک میں جتنی ترقی ہوئی وہ سب کے سامنے ہے، جب حکومت ہاتھ میں آتی ہے تب معلوم ہوتا ہے کہ اسے چلانا کتنا مشکل کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہے، پاکستان کو جس طرح مسلم لیگ نون چلا سکتی ہے، کوئی نہیں چلا سکتا۔


متعلقہ خبریں