بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ وہ شاندار فن، مضبوط خاندانی ورثے اور اربوں روپے کی دولت کے ساتھ چھ دہائیوں پر محیط ایک یادگار سفر چھوڑ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’’ہی مین‘‘ کے نام سے مشہور دھرمیندر کا خاندان بھارتی فلم انڈسٹری کے بااثر خاندانوں میں شمار ہوتا ہے ابتدائی زندگی دھرمیندر کا تعلق پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے گاؤں نصرعلی سے تھا۔ ان کے والد کیول کرشن سنگھ دیول اسکول ٹیچر تھے، جبکہ والدہ ستونت کور گھریلو خاتون تھیں۔
پہلی شادی اور اولاد دھرمیندر نے 1954 میں محض 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی۔ اس رشتے سے ان کے چار بچے ہوئے: سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول۔
ہیمامالنی سے شادی 1980 میں دھرمیندر نے اداکارہ ہیمامالنی سے شادی کی، جن کے ساتھ انہوں نے متعدد مقبول فلمیں بھی کیں۔ ان کی دوسری شادی کے باعث خاصی بحث و تنازع سامنے آیا، کیونکہ وہ قانونی طور پر پرکاش کور کے شوہر تھے۔
اس کے باوجود دونوں شادیاں برقرار رہیں اور ہیمامالنی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں: ایشا دیول اور اہانا دیول۔ ہیمامالنی اور ان کی بیٹیاں ممبئی میں الگ رہتی ہیں، تاہم دونوں خاندانوں میں ہمیشہ احترام کا تعلق رہا۔
دھرمیندر کی یاد میں شعلے کی 50 سالہ بائیک نمائش کیلئے پیش، مداح جذباتی
دولت اور سرمایہ دھرمیندر اپنی سمجھدار سرمایہ کاری اور مالی نظم و ضبط کی وجہ سے مضبوط مالی حیثیت رکھتے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی مجموعی دولت کا اندازہ 335 سے 450 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔ دیول خاندان کی مجموعی دولت 1000 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، جو انہیں بھارت کے مضبوط ترین فلمی خاندانوں میں شامل کرتی ہے۔
واضح رہے کہ دھرمیندر گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔
