بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ، پاک بھارت ویمن کرکٹرز نے ہاتھ ملا کر کھیل کی روح دکھا دی

Blind Women Cricketers

پاکستان اور بھارت کے درمیان بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی خواتین کرکٹرز نے گرم جوشی کے ساتھ ہاتھ ملایا اور کھیل میں نفرت انگیزی یا سیاست کو جگہ نہ دینے کا پیغام دیا۔

دونوں ٹیموں کا ہاتھ ملانا اس بات کی واضح مثال ہے کہ اسپورٹس کی اصل روح میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

حالانکہ بھارت کی مینز کرکٹ ٹیم اور کچھ دیگرمقابلوں میں ہینڈ شیک سے انکارکیا گیا تھا، بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے ثابت کر دیا کہ کھیل کے ذریعے اتحاد اوربھائی چارہ کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

سری لنکا ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب، وطن واپس روانہ

کھیلوں کی دنیا میں ہاکی، فٹبال اور ہینڈ بال کے کھلاڑی بھی پہلے ہی سیاست کو کھیل میں لانے سے انکار کرچکے ہیں۔

اب بلائنڈ ویمن کرکٹرزنے اس پیغام کو مزید مضبوط بنایا ہے کہ اسپورٹس صرف مقابلے اور اخلاقیات کے لیے ہے، سیاست اورنفرت کے لیے نہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp