عالمی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی خوشخبری سنائی ہے۔
عالمی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیامیں سر فہرست ہے۔
پاکستان کیساتھ کشیدہ تعلقات، افغانستان متبادل تجارتی رستوں کی تلاش میں
پاکستان گزشتہ 2سال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کیلئے تیار ہے، بلومبرگ نے کہا کہ ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی۔
رپورٹ میں کہاگیا کہ کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی، پاکستان کا رواں سال یو آن بانڈز اور 2026 میں یورو بانڈز مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار ہے۔
سونے کی قیمت میں تاریخ کی بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی جریدے بلومبرگ bloomberg کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈالرز بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دگنا کر دیا ہے۔

