دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پرآ گیا ہے۔
عالمی انڈیکس کے مطابق لاہور میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 563 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، لاہور lahore کے علاقے ساندہ روڈ 941، کینٹ 690، اقبال ٹاؤن 639 اور برکی روڈ کا ائیر کوالٹی انڈیکس 616 تک پہنچ گیا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارت کا شہر نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اے کیو آئی 247 ریکارڈ کیا گیا، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بیجنگ تیسرے نمبر پر ہے، جہاں اے کیو آئی 215 ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں اسموگ وبال جان بن گئی ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 16 مکینیکل واشرز، 50 واشر رکشے اینٹی سموگ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
سڑکوں کی واشنگ اور پانی کے چھڑکاؤ کیلئے 200 صفائی اہلکار دن کی شفٹ میں اور 200 ورکرز رات کی شفٹ میں تعینات کئے گئے ہیں، دونوں شفٹوں میں 300 کلومیٹر سے زائد شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔
