اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز پیش کریں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کو ‘اسرائیلی صدارتی میڈل آف آنر’ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل-حماس جنگ کے خاتمے میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے دیا جائے گا۔
.@IvankaTrump, @jaredkushner, and @SEPeaceMissions Steve Witkoff greet @POTUS on the tarmac at Ben Gurion Airport pic.twitter.com/hqa35nlXmR
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) October 13, 2025
اسرائیلی صدر ہرزوگ نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا ‘صدر ٹرمپ کی انتھک کوششوں کے باعث نہ صرف ہمارے پیارے محفوظ واپس آئے ہیں، بلکہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئے دور کی بنیاد بھی رکھی ہے، جو سلامتی، تعاون اور پائیدار امن کی امید پر قائم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہو گا کہ وہ صدر ٹرمپ کو یہ ایوارڈ پیش کریں۔
اعلان کے مطابق یہ اعزاز آئندہ چند ماہ میں پیش کیا جائے گا، جب کہ صدر ہرزوگ پیر کے روز اسرائیل میں صدر ٹرمپ کو باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
جنگیں رکوانے میں ماہر ہوں ، پاک افغان کشیدگی ختم کرنیکی کوشش کروں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی صدر کے دفتر کے مطابق، صدارتی میڈل آف آنر ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ریاستِ اسرائیل یا انسانیت کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔
اس سے قبل یہ اعزاز 2013 میں سابق امریکی صدر بارک اوباما کو بھی دیا جا چکا ہے۔
NOW: Trump about to receive the Medal of Honor from Israel and speak to Israeli parliament.
“This is my great honor – A great and beautiful day – A new beginning!” he writes in guest book.@Real_life_Net pic.twitter.com/ldM3kg2E4h
— Daniel Cohen (@DanielCohenTV) October 13, 2025
صدر ٹرمپ اس وقت مشرقِ وسطیٰ کے مختصر دورے پر اسرائیل پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران صدر ٹرمپ اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور یرغمال بنائے گئے افراد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس کے بعد ٹرمپ مصر میں سرکردہ ممالک کے ہمراہ عالمی امن کے حوالے سے ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

