پاک افغان کشیدگی تشویشناک ، مسائل بات چیت سے حل کئے جائیں ، قطر ، سعودی عرب

saudi arab qatar

پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب اور قطر کا ردعمل سامنے آ گیا۔

سعودی عرب نے پاک افغان (pak afghan) سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے حل کے لیے تحمل اور مکالمے کا راستہ اپنائیں۔

جارحیت کا بھرپور جواب ، پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔ دونوں کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور بات چیت، حکمت اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Image

دوسری جانب قطر نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دونوں ممالک پر تحمل، بات چیت اور سفارتکاری سے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ  کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی خطے کے امن پرمنفی اثر ڈال سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور متعددافغان پوسٹوں اور خارجیوں کی تشکیلوں کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

Image


متعلقہ خبریں
WhatsApp