غزہ امن معاہدہ فیزون،20نکات میں کیا کچھ شامل؟تفصیلات آگئیں

trump

غزہ امن معاہدے (gaza peace agreement)کے فیزون میں شامل 20نکات میں کیا کچھ شامل ہے؟تفصیلات آگئیں۔

معاہدے کے پہلے فیز میں شامل ہے کہ اسی ہفتے تمام 20 یرغمالی اسرائیلوں کو رہا کیا جائے گا بدلے میں سینکڑوں فلسطینیوں کو بھی چھوڑا جائے گا۔

فوری طور پر سیز فائر کیا جائیگا،حما س ہتھیار ڈال دے گی،امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sky News (@skynews)

دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار غزہ میں خوراک اور پناہ گاہوں کی فراہمی کیلئے تیار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کان میں کیا کہا؟ پتہ چل گیا

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر امریکا ، قطر ، ترکیہ اور مصر کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کو یقینی بنا نا چاہیے، اس تنازعے کی ناقابل برداشت انسانی قیمت کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp