آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران کئی ریکارڈز بنا ڈالے۔
کم اننگز میں زیادہ سنچریاں
سب سے پہلے جنوبی افریقہ کی بلے باز تزمین برٹز نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 7 سنچریاں مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔
انہوں نے 7 سنچریاں مکمل کرنے کے لیے صرف 41 اننگز کھیلی، جو ویمنز ون ڈے میں سب سے کم اننگز ہیں۔ یہ ریکارڈ میگ لیننگ کے 44 اننگز کے ریکارڈ سے بہتر ہے۔
سب سے زیادہ ہدف حاصل کیا
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 232 رنز کا ہدف حاصل کیا، جو ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ہدف ہے۔ یہ ریکارڈ انہوں نے خود 2022 میں 229 رنز کا ہدف حاصل کرنیوالے ریکارڈ کو توڑ کر بنایا ہے۔
World Record Alert! 🚨
Tazmin Brits has become the first-ever women’s player to score 5 ODI hundreds in a calendar year! 🔥🙌
Her 101 off 89 balls today also earned her the Player of the Match award. What a phenomenal achievement! 🇿🇦#Unbreakable #CWC25 pic.twitter.com/CpqCAHUC3b
— Proteas Women (@ProteasWomenCSA) October 6, 2025
تزمین برٹز نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، جو انہیں ویمنز ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والی جنوبی افریقہ کی تیسری بلے باز بنا دیتی ہے۔ اس سے پہلے لنڈا اولیویئر (2000) اور ماریزان کیپ (2013) یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔
ایک سال میں سب سے زیادہ سنچریاں
سب سے کم اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے ساتھ ساتھ تزمین برٹز نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
انہوں نے 2025 میں 5 سنچریاں اسکور کی ہیں، جو ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے بھارت کی سمرتی مندھانا کا ریکارڈ توڑا ہے، جنہوں نے 2024 میں 4 سنچریاں سکور کی تھیں۔
تزمین برٹز کا ایک اور کمال یہ ہے کہ انہوں نے اپنی آخری 5 ون ڈے اننگز میں سے 4 میں سنچریاں بنائی ہیں۔
چوتھی تیز ترین سنچری
انہوں نے اپنی ساتویں سنچری 87 گیندوں پر مکمل کی، جو ان کی تیز ترین سنچری ہے اور جنوبی افریقہ کی خواتین بلے بازوں میں چوتھی تیز ترین سنچری بھی ہے۔
تزمین برٹز نے 2025 میں 749 رنز اسکور کیے ہیں، جو ایک کیلنڈر سال میں جنوبی افریقہ کی کسی بھی بلے باز کا دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس فہرست میں وہ صرف لورا وول وارڈٹ کے پیچھے ہیں، جنہوں نے 2022 میں 882 رنز بنائے تھے۔
🏹 Arjuna-style celebration! 🎯 What an impeccable innings! Fewest innings to seven ODI hundreds:
41 #TazminBrits
44 Meg Lanning
62 Tammy Beaumont
81 Suzie Bates
83 Karen Rolton/Hayley Matthews
84 Smriti Mandhana#CWC25 #SAvNZ #Indore #Unbreakablepic.twitter.com/6yvMhmDoz2— lightningspeed (@lightningspeedk) October 6, 2025
تزمین برٹز اور سونے لوس نے دوسری وکٹ کے لیے 159 رنز کی پارٹنرشپ کی، جو جنوبی افریقہ کی ویمنز ورلڈ کپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔ انہوں نے 2013 کی 128 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
نیوزی لینڈ کے ریکارڈز
دوسری جانب ریکارڈ بنانے کی دوڑ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پیچھے نہ رہی۔
لیا تہوہو نے تزمین برٹز کو آؤٹ کر کے اپنی 30 ویں ورلڈ کپ وکٹ حاصل کی اور وہ نیوزی لینڈ کی سب سے زیادہ وکٹ لینے والی بولر بن گئیں۔

نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس نے 350 بین الاقوامی میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، جو کسی بھی خاتون کھلاڑی کے لیے یہ پہلا موقع ہے۔ ہرمنپریت کور ان کے بعد 342 میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

