حیدرآباد میں جاری موسلا دھار بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مئیر حیدرآباد کاشف شورو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہر میں نکاسی آب، ٹریفک اور شہریوں کودرپیش مسائل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
مئیرحیدرآباد کاشف شورو کے مطابق بارش تاحال جاری ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہے تاہم میونسپل عملہ فیلڈ میں موجود ہے اورنکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان
کاشف شورونے کہا کہ جن پمپنگ اسٹیشنز پربجلی موجود نہیں، وہاں جنریٹرز کے ذریعے کام جاری رکھا گیا ہے تاکہ نظام متاثرنہ ہو، انتظامیہ مسلسل صورتِ حال کی نگرانی کررہی ہے اورشہری غیرضروری سفرسے گریزکریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اورحفاظت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔
