واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل پر 40 فیصد اضافی درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جس کے بعد برازیل پرمجموعی ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ برازیل کی حالیہ معاشی و تجارتی پالیسیوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے جن پرٹرمپ انتظامیہ کو سخت تحفظات ہیں۔
امریکا نے بھارت پر 25فیصد ٹیرف عائد کردیا
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی تجارتی اصولوں کے مطابق ہے اوراس کا مقصد امریکی صنعت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے کم مالیت کی عالمی درآمدات پر دی جانے والی ڈیوٹی فری رعایت معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
تاہم، سول ایئرکرافٹ اوران کے پرزہ جات، تیل، توانائی کی مصنوعات، کھاد اورقیمتی دھاتوں کواس اضافی ٹیرف سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے یہ فیصلہ امریکی کاروباری برادری کی مشاورت سے کیا گیا۔
