غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کر دی۔
ایس اینڈ پی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کر دی۔
ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتِ حال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ادائیگیوں کا توازن بہتر ہونے سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کا پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریونیو میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی جیسے اقدامات نے مالی استحکام کو فروغ دیا ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے درجے میں بہتری پراظہار اطمینان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریٹنگ میں بہتری ثابت کرتی ہے کہ ملکی معیشت استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے عالمی کپیٹل مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کادباؤکا بھی کم ہوگا۔ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے معیشت پربیرونی سرمایہ کاروں کااعتماد بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشارے بہتر ہورہے ہیں،کامیاب معاشی پالیسیوں کااعتراف عالمی ریٹنگ ایجنسیاں بھی کررہی ہیں۔
