لاہورایئرپورٹ پرنجی ایئرلائن کی مبینہ غفلت سے کراچی جانے والا ایک مسافرغلطی سے بین الاقوامی پرواز کے ذریعے جدہ پہنچ گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی فلائٹ پرسفرکرنے والا مسافرسعودی عرب پہنچ گیا حالانکہ اس کے پاس پاسپورٹ یا ویزا بھی موجود نہیں تھا۔
مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا انعقاد، بیت اللہ خوشبوؤں سے معطر
متاثرہ مسافر نے بتایا کہ ایئرہوسٹس کو ٹکٹ دکھایا مگر دو جہاز کھڑے تھے اورعملے نے بغیر چیکنگ کے اُسے جدہ والی پروازمیں بٹھا دیا، دو گھنٹے بعد فلائٹ کے اندر جب اس نے تاخیرپرسوال کیا توعملہ ہکا بکا رہ گیا۔
ایئرپورٹ منیجر نے واقعے کو ایئرلائن کی سنگین لاپرواہی قرار دیتے ہوئے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی سے کارروائی کی سفارش کر دی ہے، سعودی حکام نے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مسافر کو واپس پاکستان بھجوا دیا۔
