پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سابق کپتان بابراعظم کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سونپنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے وکٹ کیپنگ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، انہیں بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں۔ بابر ٹیم میں جگہ بنائیں گے تو صائم یا فخر کے ساتھ کھیلیں گے، کسی بیٹر کو یہ نہیں کہا کہ 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹی20 میں پیچھے ہیں تو اس کی وجہ ہماری بیٹنگ ہے، ماڈرن ڈے کرکٹ میں آپ کو تیز کھیلنا ہوتا ہے، ٹی20 کرکٹ کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا ہے، کچھ چیزوں پر ہم کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک ہفتے تک ہمارا کیمپ جاری رہے گا۔
ڈوپلیسی کی شاندار سنچری، بابراعظم کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ ٹوٹ گیا
بولے کہ حسن علی ویسٹ انڈیز میں ہمارے ساتھ ہوں گے، وہ بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، فاسٹ بولرز کی غیر موجودگی میں ہم نے دوسروں کو موقع دیا ہے، ایسے کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دیا جائے گا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہیں، اُن کو موقع دیں گے، چاہتے ہیں کہ شاہین امپروو کریں تاکہ واپس آئیں تو اچھا پرفارم کریں، حارث رؤف انجری کی وجہ سے ہمارے ساتھ ہیں، سلمان مرزا کو حسن علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
