امریکی کانگریس نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دے دی

بگ بیوٹی فل بل

امریکی کانگریس نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ “بگ بیوٹی فل بل” کو 218 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے منظورکرلیا۔

یہ بل ٹیکس اصلاحات اور حکومتی اخراجات سے متعلق ہے، جسے اب منظوری کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔

روس یوکرین میں اپنے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹے گا،پیوٹن کی ٹرمپ سے گفتگو

امریکی صدر نے بل کی منظوری کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کو اس بل کی اشد ضرورت تھی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی دوبارہ انتخاب کے بعد معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔

خبرایجنسیوں کے مطابق بل کی منظوری سے مختلف شعبوں میں ٹیکسوں میں رد و بدل کیا جائے گا، ماہرین کے مطابق اس سے معیشت میں نئی تحریک پیدا ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں