ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور سے مختلف اضلاع کو جانیوالی بسوں کے کرایوں میں 100 سے 300 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 750 روپے سے بڑھ کر 800 روپے جب کہ ملتان اے سی بس کا کرایہ 2000 سے بڑھ کر 2200 روپے ہو گیا۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

اس کے علاوہ لاہور سے راولپنڈی اسلام آباد کا کرایہ 2300 سے بڑھ کر 2500 روپے ہو گیا جب کہ پشاور اے سی بس کا کرایہ 2500 سے بڑھ کر 2700روپے ہو گیا۔

لاہور سے مری اے سی بس کا کرایہ 2500 سے بڑھ کر 2700 روپے،لاہور سے بہاولپور اے سی بس کا کرایہ 2300 سے بڑھ کر 2500 روپے  جب کہ لاہور سے کراچی اے سی بس کا کرایہ 5500 سے بڑھ کر 5800 روپے ہو گیا۔

لاہور سے کوئٹہ اے سی بس کا کرایہ 5500 روپے سے بڑھ کر 5800 روپے ہو گیا۔


متعلقہ خبریں