چارہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسزکی تقرری پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج

اجلاس آج

اسلام آباد، پشاور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج دوپہردو بجے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ میں ہوگا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے معززجج صاحبان جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس (ر) شوکت عزیزصدیقی، بیرسٹرعلی ظفراوربیرسٹرگوہرعلی شریک ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے دور دراز علاقوں کیلئے ویڈیو لنک سہولت میں توسیع کر دی

اس کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان، پاکستان بار کونسل کے نمائندے احسن بھون، روشن خورشید بھاروچہ، فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب بھی بطورممبراجلاس کا حصہ ہوں گے۔

اجلاس میں مذکورہ ہائیکورٹس کے مستقل سربراہان کی تقرری پرغوراورحتمی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں