علیمہ خان پارٹی کمزوری اور انتشار کی جڑ ہیں، شیر افضل مروت کا سنگین الزام

شیر افضل مروت

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خان پارٹی میں انتشار اورکمزوری کی اصل وجہ ہیں۔

شیرافضل مروت نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ علیمہ خان نے عمران خان کو پارٹی سے سائیڈ لائن کرنے میں مرکزی کردارادا کیا اورخیبرپختونخوا قیادت کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی۔

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا

جنید اکبراورعلی اصغرخان کوعلیمہ کی طرف سے براہ راست فون کرکے دباؤ ڈالا گیا، خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کوسوشل میڈیا پرٹارگٹ کیا جا رہا ہے اورپارٹی کو دانستہ اندرونی اختلافات کا شکارکیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پورسمیت کئی رہنما سازش کا نشانہ بن چکے ہیں اوراگر یہی روش جاری رہی تو کارکن قیادت سے اعتماد کھودیں گے۔

انہوں نے علیمہ خان کومخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ عمران خان کے رشتے دار ہونے کا مطلب قیادت نہیں اور خیبرپختونخوا کےعوام صرف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں