سندھ بھر میں یکم تا 10 محرم الحرام دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144 نافذ

کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران کسی بھی شخص کو ساتھ اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، 9 اور 10 محرم الحرام کوموٹرسائیکل پرڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔

سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

اس اقدام کا مقصد محرم کے جلوسوں اورمجالس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اورشہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔


متعلقہ خبریں