لاہور: پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کو نئے محکموں میں تعینات کردیا ہے۔
چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نبیل اعوان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ سیکریٹری انرجی ڈاکٹر نعیم روف کوان کی جگہ چیئرمین مقررکردیا گیا ہے۔
الیکٹرک وہیکلز کیلئے رجسٹریشن فری اور سبسڈی کا اعلان
سیکریٹری سیاحت فرید احمد تارڑ کومحکمہ ہیومن رائٹس جبکہ سیکریٹری انوائرمنٹ جہانگیرانورکومحکمہ سیاحت تعینات کر دیا گیا ہے، صلوت سعید کوانوائرمنٹ پروٹیکشن کا نیا سیکریٹری مقررکیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فرخ نوید کو سیکریٹری انرجی، جبکہ او ایس ڈی غلام فرید کو سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کیا گیا، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال کورس کے لیے سروسز میں رپورٹ کریں گے۔
ان کی جگہ ڈاکٹر آصف طفیل کو تعینات کیا گیا ہے، رفاقت علی اور محمد مسعود نعمان کو بھی اہم عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔