ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے اربوں ڈالر کی ٹیکس چھوٹ کو “قابل نفرت” اور “ناقابل برداشت” قراردیا ہے۔
ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ یہ پالیسیاں صرف امیر طبقے کو فائدہ دیتی ہیں جبکہ عام امریکی شہری مزید بوجھ تلے دب رہے ہیں۔
واٹس ایپ کو ٹکر دینے کیلئے ایلن مسک کا نئی ایپ لانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کے کئی اراکین نے اس پالیسی کے حق میں ووٹ دیا ان لوگوں کو بھی شرم آنی چاہیے کیونکہ یہ عام لوگوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام کو زیادہ منصفانہ اور مساوی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہر شخص اپنی آمدنی کے مطابق حصہ ڈالے۔