ن لیگی کارکن نیب آفس میں داخل

ن لیگی کارکن نیب آفس میں داخل | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کیپٹن ریٹائر صفدر کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو(نیب) آفس میں داخل ہو گئے ہیں۔

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کےخلاف مظاہرین نیب ٹیم کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئے، گاڑی کے اوپر چڑھ گئے اور مزاحمت کی جس کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ن لیگی کارکنوں نے  کیپٹن(ر) صفدر کو نیب کی حراست سے چھڑا لیا تھا جس کے بعد کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ ہے اور کیپٹن صفدر نے ریلی سے خطاب بھی کیا۔

دوسری جانب  نیب نے کیپٹن(ر)صفدرکو تحفظ دینے والوں اور گرفتاری میں رکاوٹ بننے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر قانون پر عمل درآمد کرتے توپہلے گرفتاری دے دیتے وہ مجرم اور کرپٹ ثابت ہوچکے ہیں۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ میڈیا  کیپٹن(ر)صفدر کی تقریریں نشر نہ کرے۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جمعہ کو کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

 


متعلقہ خبریں