واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مرکزی کردار ادا کیا۔
پاکستان سفیررضوان سعید شیخ نے کہا کہ ٹرمپ کی ذاتی دلچسپی اس امرکی عکاسی کرتی ہے کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، جنگ بندی نے واضح کیا کہ امریکی قیادت کشیدگی کم کرنے میں مخلص ہے۔
سلامتی کونسل میں صائمہ سلیم کا دوٹوک مؤقف: بھارت خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے اور امریکا کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ اگربھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 25 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکا تو یہ عمل اعلانِ جنگ کے مترادف تصورکیا جائے گا۔
سفیرکا کہنا تھا کہ بھارت کے اشتعال انگیز بیانات، ہندوتوا نظریہ اور “اکھنڈ بھارت” کا نقشہ خطے کے امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پانی کوبطورہتھیاراستعمال کرنے کے بھارتی عزائم کی شدید مذمت کرے۔