پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

بھارتی وزیراعظم

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور موثر شراکت دار ہے،پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنا گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔

پاکستان کا آئی ایم ایف قرض پروگرام درست راہ پر گامزن، ایگزیکٹو بورڈ نے منظوری دیدی

اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقائی امن کے لیے اشتعال انگیزی نہیں، مذاکرات ضروری ہیں۔ شفقت علی خان نے کہا کہ جھوٹے الزامات اورعسکری دعوے عالمی قوانین اور یواین چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم شراکت دار ہے، مسئلہ کشمیر خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق چاہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے شاہین میزائل حملے کا جھوٹا الزام لگایا اور جھوٹی ویڈیو پھیلائی، پاکستان نے سکھوں کی عبادت گاہوں کونشانہ نہیں بنایا نہ وہ سوچ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں