وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ حکومت کا ہے، فوج کا نہیں ، بھارت کیخلاف جنگ جیتنے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے ، پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آ رہے ہیں۔
بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے ، صدر ، وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی۔ سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے۔
بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے تو کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی کے حوالے سے بات ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ مذاکرات کے لیے اگر کوئی تیسرا ملک کردار ادا کرتا ہے تو ہم تیار ہیں، پاکستان ہمیشہ امن کی ہی بات کرتا ہے۔ اپنا پانی کا حق ہرصورت میں لے کر رہیں گے۔
جوہری ممالک کی جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک نہیں رہیں گی، بلاول بھٹو
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے، پاکستان معاشی اہداف حاصل کر رہا ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کریں گے۔