غزہ ، اسرائیلی بمباری سے مزید 98 فلسطینی شہید ، غذائی قلت سے 14 ہزار بچوں کی موت کا خدشہ

غزہ

اسرائیل نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے تیز کر دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 98 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں ایک سکول کو نشانہ بنایا جو نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا اس حملے میں 8 فلسطینی بچے شہید ہو گئے۔

اس کے علاوہ غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر بموں کی بارش کر دی جس میں 12 افراد لقمہ اجل بنے۔

غزہ پر بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، اسرائیلی فوج کا خان یونس کے شہریوں کو نقل مکانی کا حکم

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کی ترسیل پر پابندی کے باعث اب تک غذائی قلت سے 326 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ میں امدادی بندش پر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں تین ماہ سے جاری اسرائیلی زمینی اور فضائی حملوں کے بعد ہزاروں بچے فوری موت کے خطرے سے دوچار ہیں، اگر غزہ میں آئندہ 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے جان سے جا سکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں