لاہور: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات آج سے شروع

سالانہ امتحانات

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج (منگل) سے ہو گا۔

بورڈ حکام کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار 812 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 22 ہزار 411 طلبہ و طالبات پرائیویٹ حیثیت سے امتحان دے رہے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 4 سالہ ایل ایل بی پروگرام کی منظوری دیدی

لاہور بورڈ نے امتحانات کی شفافیت اورنگرانی کے لیے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کا خصوصی سیل قائم کر دیا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پرامتحانی مراکزکی کارکردگی اورسیکیورٹی کومانیٹر کرے گا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ نقل اورغیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

امتحانات کے پُرامن اورمنظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اوردیگر متعلقہ اداروں سے بھی تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں