معرکہ حق میں تاریخی فتح پربھارتی جارحیت اور جھوٹ بےنقاب کرنےکیلئےڈوزیئرجاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈوزیئر میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کےناقابل تردیدشواہد پیش کئے گئے ہیں،آپریشن بنیان مرصوص کےحقائق، سیٹلائٹ تصاویر ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔
کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا،حافظ نعیم
پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں،پاکستان امن کاعلمبردار ہےاور اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرےگا۔
بھارتی میڈیا اور’’را‘‘سے منسلک سوشل میڈیااکاؤنٹس کی پاکستان مخالف مہم اور فیک نیوز کے شواہد پیش کئے گئے ہیں،بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے گمراہ کن پراپیگنڈہ کرکےجنگ کاماحول بنایا،بین الاقوامی میڈیا ،بھارتی سیاستدانوں اور عوام نےپہلگام فالس فلیگ پرسوالات اٹھائے۔
ڈوزیئرمیں پاکستان کی جانب سے بھارت کوپہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کا ذکرکیا گیا ہے،بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے،خواتین اورشہری شہید ہوئے۔
بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،امیر مقام
بھارتی جارحیت کے تمام شواہد ڈوزیئرمیں پیش کیےگئے ہیں،پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔
آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو دھول چٹا دی اوربھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا،پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔
صرف ان بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پرحملے کیے گئے،ڈوزیئرمیں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔