لاہور کینال روڈ پر الیکٹرک ییلو لائن ٹرین چلانے کا منصوبہ تیار، فزیبلٹی مکمل

ییلو لائن ٹرین

لاہور، جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام کی جانب اہم پیش رفت، حکومت پنجاب نے کینال روڈ کے اطراف الیکٹرک ٹرین چلانے کیلئے “ییلو لائن ٹرین” منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرلی ہے۔

ییلو لائن منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 60 سے 80 ارب روپے کے درمیان لگایا گیا ہے،ٹرانزٹ سسٹم جناح بس ٹرمینل سے شروع ہو کرہربنس پورہ تک 24 کلومیٹر طویل ہوگا، جس میں 18 اسمارٹ اسٹیشن تعمیرکئے جائینگے۔

وزیرِ اعظم کا بلاول بھٹو کی سربراہی میں بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد منصوبے پر کام تیزی سے شروع کیا جائے گا اور اسے 10 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت روزانہ تقریباً ایک لاکھ 30 ہزارمسافرمستفید ہوں گے، چین سے 20 ٹرین سیٹ درآمد کیے جائیں گے، جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کے مطابق یہ منصوبہ لاہور کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچرمیں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اورشہریوں کو بین الاقوامی معیارکی سفری سہولیات فراہم کرے گا۔


متعلقہ خبریں