ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جوہری حقوق سے دستبرداری ممکن نہیں، پابندیاں ختم کریں تو امریکا کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے۔
امریکا کے نام پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جوہری مذاکرات سے متعلق کوئی تحریری تجویز موصول نہیں ہوئی،ایران ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی بات چیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی زبردستی یا دباؤ کو مسترد کرتا ہے۔
فضول پراکسی وارز کا خاتمہ چاہتا ہوں ، ایران کیساتھ معاہدے کیلئے جو ممکن ہو سکے کروں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
خیال رہے کہ چند دن پہلے خلیج تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے، ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، فضول پراکسی وارز کا خاتمہ چاہتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیساتھ معاہدے کیلئے جو ممکن ہو سکے کروں گا، پوری دنیا کی نظریں مشرق وسطیٰ پر لگی ہوئی ہیں، شام سے تمام پابندیاں اٹھالیں گے۔
تارکین وطن نے معیشت کو نقصان پہنچایا، سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ٹرمپ
ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پھیلانے والوں سے نمٹنا ہو گا، حوثیوں نے ہمارے جہازوں پر حملے بند کیے، غزہ میں امن بحال ہونا چاہیے، یرغمالیوں کی رہائی غزہ میں امن کی بنیادی شرط ہے۔