غزہ: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران اسرائیل نے غزہ پرحملوں میں شدت کردی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 84 فلسطینی شہید ہو گئے، شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔
پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں غزہ پر مؤقف دوٹوک، طبی عملہ بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ
جہاں گھروں پرشدید بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے،جنوبی شہر خان یونس میں بھی اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوئے۔
ادھراسرائیلی فوج نے غزہ شہرکے کئی علاقوں میں انخلا کے نئے احکامات جاری کیے ہیں جس سے مقامی آبادی میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
دوسری جانب قطر میں اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی کے لئے بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، تاہم تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔