پاک امریکا تعلقات کا نیا دور اقتصادی تعاون اورعلاقائی استحکام سے جڑا ہے، پاکستانی سفیر

سفیر رضوان سعید

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کا نیا دور مضبوط اقتصادی شراکت داری اور خطے میں امن کے فروغ سے عبارت ہے۔

پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اوردونوں ممالک کے درمیان معدنیات، زراعت اورتوانائی کے شعبوں میں تعلقات کومزید وسعت دینے کی بھرپورصلاحیت موجود ہے۔

پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں غزہ پر مؤقف دوٹوک، طبی عملہ بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ

انہوں نے کہا کہ بروقت امریکی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی اور یہی علاقائی استحکام کے لئے کلیدی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ مسئلہ کشمیرکا پائیدارحل اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعالمی برادری کے فعال کردارکے بغیر ممکن نہیں، ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی اورباہمی تعاون پراتفاق کیا گیا۔


متعلقہ خبریں