غزہ: فلسطینی تنظیم حماس نے ایک امریکی قیدی کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے نمائندوں کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد قیدی کو غزہ سے اسرائیل منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ بات بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتائی، قیدی کی حوالگی ایک انسانی اقدام کے طورپرعمل میں آئی جبکہ اس موقع پرکسی قسم کی جارحیت یا مزاحمت کی اطلاع نہیں ملی۔
غزہ میں اسرائیلی حملے، بچوں سمیت 23 فلسطینی شہید، 124 زخمی
حماس نے امریکی قیدی کی رہائی کیساتھ ساتھ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے۔
فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی یہ پیش رفت خطے میں انسانی بحران کوروکنے کی ایک مثبت کوشش کے طور پردیکھی جا رہی ہے، جس پرعالمی اداروں نے محتاط امید کا اظہارکیا ہے۔