روس یوکرین کی 3 روزہ جنگ بندی ختم، مذاکرات کی نئی پیشکش

روس یوکرین

روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اختتام ہو گیا ہے۔

جنگ بندی کے اختتام کے ساتھ ہی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو براہ راست مذاکرات کی نئی پیشکش کر دی ہے۔

پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا، امریکی صحافی

روسی صدرپیوٹن نے کہا ہے کہ مذاکرات 15 مئی کو ترکی کے شہراستنبول میں منعقد ہوں اوران میں کوئی پیشگی شرط نہ رکھی جائے، روس مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب دونوں فریق سنجیدگی سے بات چیت کیلئے تیارہوں۔

ترک حکام نے بھی مذاکرات کی میزبانی کی تصدیق کردی ہے اورکہا ہے کہ وہ ایک بار پھر روس یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے ثالثی کا کردارادا کرنے کوتیارہیں۔


متعلقہ خبریں