امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ مفروضے پرمبنی پہلگام واقعے کو بہانہ بناکربھارت نے جارحیت کی، بھارت کوسوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کاآغاز کیا،جواب کاحق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان اور بھارت تین جنگیں لڑ چکے ہیں، بھارت کو نہیں سوچنا چاہیے کہ پاکستان ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھا رہے گا۔
“پاکستان کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے” وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ
پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت نے تین راتوں میں 3 بار حملے کیے، حملوں میں 30سے زائدشہری شہیداور57سے زائد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جوبھی بیان دے اس کاثبوت دیناچاہیے،بھارتی جارحیت اوربیان بازی کا سلسلہ جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھیل کے میدان پرحملہ کیا،کیاوہاں دہشت گردہوتے ہیں؟
پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کبھی جنگ نہیں چاہتا مگر جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم منتظر نہیں رہ سکتے، پاکستان بھارتی فوجی تنصیبات کونشانہ بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا حکومت پاکستان پربھارت کوجواب دینے کا دباؤ ہے، ہندوتوا نظریے کی حامل بھارتی حکومت سے ہم لیکچر کی توقع نہیں رکھتے۔