اداکارہ مریم نفیس کا ذاتی سوال پرسوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب

مریم نفیس

معروف اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پرذاتی نوعیت کا سوال پوچھنے والے صارف کو کھری کھری سنا ڈالیں۔

مریم نفیس نے انسٹاگرام پرایک سوال و جواب سیشن کا انعقاد کیا، جس میں ایک صارف نے ان سے پوچھا: “دوسرا بچہ کب؟” اس پراداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے فوراً جواب دیا: “کیوں، کیا آپ دائی ہیں؟”

جاوید اخترکو دوبارہ بلایا گیا تو جوتوں سے استقبال کیا جائیگا، نادیہ خان

انہوں نے کہا کہ یہ سوال اتنی بڑی تعداد میں پوچھا جا رہا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے،عوام کو سمجھنا چاہیے کہ خواتین کی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کرنا انتہائی غیرمناسب عمل ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لوگوں کوسیکھنا چاہیے کہ حدود کا خیال رکھیں اوردوسروں کے ذاتی فیصلوں کا احترام کریں اورنجی معاملات کو موضوعِ بحث بنانے کا رواج ختم ہونا چاہیے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں