پاک بھارت کشیدگی، خطے میں جوہری تصادم سے بچاؤ کی امید ہے، امریکہ

امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امید ہے پاک بھارت موجودہ صورتحال جوہری تصادم کی صورت اختیارنہیں کرے گی کیونکہ ایسا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔

امریکی نائب صدرنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

معروف فرانسیسی اخبارنےبھارتی فضائیہ کی نااہلی کاپول کھول دیا

انہوں نے کہا کہ  امریکہ پاکستان اور بھارت ممالک کے معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کسی بھی ملک کو جنگ بندی پرمجبورنہیں کرسکتا، تاہم فریقین کوتحمل اورسمجھداری سے کام لینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں