بھارت سے حالیہ کشیدگی کے دوران ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دینے والے منظم سوشل میڈیا نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
نیشنل نیکسا کرائم اینڈ انٹیلی جنس ایجنسی (NNCIA) کے مطابق حساس ملکی حالات کے دوران سوشل میڈیا پر چلنے والی گمراہ کن مہم کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جن میں 500 سے زائد مشتبہ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، سیکیورٹی ذرائع
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے ان اکاؤنٹس کی سرگرمیوں کا تفصیلی تجزیہ کیا جا رہا ہے جبکہ نادرا کی مدد سے چہرہ شناسائی کے ذریعے ملوث افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے تصدیق کے بعد ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
NNCIA نے واضح کیا ہے کہ ریاست کوغیرمستحکم کرنے کی کوئی بھی آن لائن کوشش ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دارعناصرکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔