لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ جبکہ وفاقی تعلیمی ادارے بھی آج بند رہیں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بدھ کو پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کی حفاظت کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے 5 مقامات پر میزائل حملے، پاکستان کی جوابی کارروائی، 3 طیارے مار گرائے، بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ
وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے بھی آج بروز بدھ کو بندھ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے منگل کی شب اچانک پاکستان پر حملہ کر دیا۔ اور پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کے تین جنگی طیارے اور تین ڈرون تباہ ہوئے۔