اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا۔ جس کے بعد وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں کو بریفنگ بانی پی ٹی آئی کے بغیر ادھوری قرار دے دی
صدر مملکت نے قومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کر دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کر دیا۔
دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیا اقدام کرتے ہوئے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔ ایف بی آر میں انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس ریکوری کو بہتر بنانے کے لیے آرڈیننس جاری کیا گیا۔
محصولات اہداف میں کمی کے باعث ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کیا گیا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔