مودی جی یہ کیا کر دیا، اکائونٹ بلاک ہونے پراشنا شاہ کا طنز

اشنا شاہ

معروف اداکارہ اور میزبان اشنا شاہ نے بھارتی حکومت کے سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کرنے پر دلچسپ اندازمیں جواب دیا ہے۔

اشنا شاہ نے طنزلکھا کہ میری دنیا ہی اجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کردیا اداکارہ نے ٹوٹے دل اور رونے کے ایموجیزبھی استعمال کئے اس طنزیہ وارکو سوشل میڈیا نے کافی سراہا۔

مارننگ شوز کیلئے اب صبح اٹھنے کی ہمت نہیں، فہد مصطفی

اورایک صارف نے لکھا کہ کاش یہ طنزمودی کو سمجھ میں آجائے ایک اورسوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ جنہیں سمجھا رہی ہیں وہ عقل کے کچے ہیں اوراگر نہیں ہوتے تو کبھی یہ مضحکہ خیزکام نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ماہرہ خان، ہانیہ عامراورعلی ظفرسمیت متعدد فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کردیئے گئے ہیں اس سے قبل مودی سرکار نے مقبول پاکستانی کرکٹرزکے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بند کردیئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں