حیدرآباد میں آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم، 83 فیڈرز بند

بجلی بند

حیدرآباد: شدید آندھی اورمٹی کے طوفان کے باعث شہر بھر میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

حیسکو ذرائع کے مطابق گزشتہ شب طوفانی ہوا اورگرد وغبارکے باعث 83 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی مکمل طور پرمعطل ہوگئی، جس کے نتیجے میں شہر کا آدھے سے زائد حصہ گزشتہ 7 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہے۔

میپکو ریجن میں آندھی سے بجلی کا نظام متاثر، 62 فیڈرز ٹرپ

حیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طورپر148 فیڈرزمیں سے 140 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 65 فیڈرزسے بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے، جب کہ باقی 83 فیڈرزکی بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حیسکو کی ٹیمیں بجلی کی بحالی کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں اورمرمت کا عمل تیزرفتاری سے جاری ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں، جلد ازجلد بجلی کی فراہمی مکمل بحال کردی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں