اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کل 5 مئی ( پیر) کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس اسپیکرسردارایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں پاک بھارت کشیدگی، اہم قومی امور، قانون سازی اورمختلف عوامی مسائل پربحث کی جائے گی۔
مودی اور پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام معطل ہو، راناثنااللہ
اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے حالیہ سیاسی و معاشی صورتحال، مہنگائی، بجٹ سے قبل مالی حکمت عملی اوردیگراہم امورپراظہارِخیال متوقع ہے۔
بعض پارلیمانی ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ پرابتدائی مشاورت بھی کی جا سکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تمام اراکین اجلاس میں حاضری کو یقینی بنائیں، اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جلد جاری کی جائیں گی۔