پاک بھارت کشیدگی،ایرانی وزیرخارجہ پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے


ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا پاکستان کے بعد بھارت کے دورے کا بھی امکان ہے۔

ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی

خیال رہے کہ چند دن پہلے ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کو تیار ہے،ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

سعودی وزیر خارجہ کانائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

بھارت اور پاکستان ثقافتی اور تہذیبی تعلقات میں جڑے ایران کے ہمسایہ ممالک ہیں،امن قائم کرنے کیلئے ایران اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے کیلئے تیار ہے۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارت تعلقات کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں