پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔
چار کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں رنز نہیں بنا سکا۔ حسن نواز 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رلی روسو نے 27 رنز بنائے جبکہ فن ایلن نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ محمد وسیم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 39، کائل مائیرز 22 ، کالن منرو 9، سلمان علی آغا 0، اینڈریز غوس 8 ،محمد شہزاد 0 ، حیدر علی 10 ، محمد نواز 49 اور نسیم شاہ 1 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔جیسن ہولڈر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 جبکہ ابرر احمد ، خرم شہزاد , کائل جیمیسن اور سعود شکیل نے 1 وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد کا ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی سلمان علی آغا کر رہے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتان سعود شکیل کے سپرد ہے۔
ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔
ٹیمیں:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان (وکٹ کیپر)، مارک چیپ مین، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم جونیئر، فہیم اشرف، خرم شہزاد، فن ایلن
اسلام آباد یونائیٹڈ: کائل میئرز، صہیبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان علی آغا (کپتان)، اینڈریس گوس (وکٹ کیپر)، حیدر علی، جیسن ہولڈر، محمد نواز، محمد شہزاد، نسیم شاہ، سلمان ارشاد