پشاورزلمی کو آغازمیں بہتر کارکردگی دکھانی چاہیے تھی، انضمام الحق

انضمام الحق

پشاورزلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ انضمام الحق نے کہا ہے کہ اگر ٹیم نے ابتدائی میچز میں بہتر کارکردگی دکھائی ہوتی تو موجودہ مشکل صورتحال نہ ہوتی۔

پشاورزلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ انضمام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیٹرمعاذ صداقت نے آج شانداراننگزکھیلی اوربہترین ٹمپرامنٹ کا مظاہرہ کیا۔

پی ایس ایل 10:پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

انہوں نے کہا کہ معاذ صداقت کواچھے وقت پرموقع ملا اوراس نے بھرپور فائدہ اٹھایا، یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے جہاں آپ کو چانس لینا پڑتا ہے۔

بابراعظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابرایک ورلڈکپ کلاس کھلاڑی ہے اور اس نے ون ڈاؤن پوزیشن پرکھیلنے کا خود فیصلہ کیا،اگر بابر اپنا اسٹرائیک ریٹ بہترکرے تو اس کا براہ راست فائدہ ٹیم کو ہوگا۔

فاسٹ بولراحسان اللہ کے حوالے سے انضمام الحق نے بتایا کہ وہ زیرغورہیں اورامکان ہے کہ انہیں اگلے میچز میں موقع دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں