یوٹیوب کی پاکستان میں بندش؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

Youtube

پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی نے ملک میں یوٹیوب کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یوٹیوب یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق یوٹیوب کی بندش سے متعلق پرانی پریس ریلیز سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کر رہی ہے جس سے عوام میں غیر ضروری غلط فہمی کا باعث بن رہی ہے۔

اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل ملک کی سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے، چیئرمین پی ٹی اے

انہوں نے بتایا کہ یہ پریس ریلیز ستمبر2012 میں سپریم کورٹ کےاحکامات کی تعمیل میں جاری کی گئی تھی، زیرِ گردش مواد پرانا ہے اور موجودہ حالات سے اِس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

پی ٹی اے نے عوام کو مصدقہ معلومات کیلئے پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رجوع کرنے کا مشورہ دیاہے ۔


متعلقہ خبریں