سینٹ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حمایت سے انکار ، ایم کیو ایم نے اپنا امیدوار کھڑا کر دیا

سینٹ ضمنی الیکشن

 ایم کیو ایم پاکستان نے سینٹ ضمنی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے سینیٹ انتخاب کے لیے نگہت مرزا کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا آج ہی اپنا پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کرائیں گی۔

الیکشن کمیشن کا سینٹ کی قرار داد پر انتخابات ملتوی کرنے سے انکار

پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی تاہم متحدہ نے اپنے امیدوار کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے اور سینیٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہو گا۔

 

 


متعلقہ خبریں